وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےپاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیاہے۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی حصے کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر روشنی ڈالی۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔








