سپیکر قومی اسمبلی کی ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
سپیکر قومی اسمبلی کی ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ منگل کو اپنے ایک تہنیتی پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے کاشف عباسی کو ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کی قیادت ایک اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کاشف عباسی اس اہم ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے ویڈیو جرنلسٹس کے پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر کردار ادا کریں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے رضوان رائو کو جنرل سیکرٹری، خرم روشن کو فنانس سیکرٹری، انیس الرحمن اور ذوالقرنین رائو کو نائب صدور جبکہ محبوب الرحمن کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی کے لیے منتخب ہونے والے ارکان واجد (وی او اے)، خاقان احمد، عتیق، فہیم راجہ اور محمد سجاد کو بھی مبارکباد دی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ویڈیو جرنلسٹس صحافتی شعبے میں اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور عوام تک بروقت اور موثر انداز میں معلومات پہنچانے میں ان کا کردار اہم ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران ویڈیو جرنلسٹس کے مسائل کے حل، ان کے پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ اور صحافتی برادری کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کریں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے نومنتخب صدر کاشف عباسی اور دیگر عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نومنتخب عہدیداران کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں کامیابی عطا فرمائے۔








