وزیرِ خزانہ کی نیویار ک میں بوئنگ گلوبل کے صدر سے ملاقات، پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی جدیدکاری اور ہوابازی کے شعبے میں تعاون پر گفتگو

وزیرِ خزانہ کی نیویار ک میں بوئنگ گلوبل کے صدر سے ملاقات، پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی جدیدکاری اور ہوابازی کے شعبے میں تعاون پر گفتگو

نیویارک ۔22ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے منگل کو بوئنگ گلوبل کے صدر ڈاکٹر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی اور پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی جدیدکاری اور پاکستان کے ایوی ایشن کے شعبے میں وسیع تر تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔

یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں سالانہ اجلاس کے موقع پرہوئی،وزیرِ خزانہ نے بوئنگ کی جانب سے پی آئی اے کو نئے طیاروں کی خریداری کے لیے نظرثانی شدہ تجویز پیش کرنے کی تصدیق کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں طیاروں کی جلد ترسیل کے ممکنہ مواقع اور عبوری طور پر طیارے لیز پر لینے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کی جانب سے مالی معاونت، انجنوں کی خریداری، اسپیئر پارٹس، دیکھ بھال اور گرائونڈ کیے گئے طیاروں کی بحالی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ خزانہ نے پی آئی اے کی نجکاری اور بڑے ہوائی اڈوں کے انتظام کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ایوی ایشن سیفٹی کی استعدادِ کار، ضابطہ جاتی امور میں تعاون اور امریکہ کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی میں بوئنگ کی معاونت کو سراہا، وزیرخزانہ نے پاکستان میں ہوابازی کے شعبے کی طویل مدتی ترقی کے وسیع امکانات پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔

مزید خبریں