آزاد جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں 22 ستمبر کے احتجاج کی کال غیر مؤثر ثابت ہوئی اور ریاست بھر میں نظامِ زندگی مکمل طور پر معمول کے مطابق رواں دواں رہا۔دارالحکومت مظفرآباد سمیت میرپور، باغ، نیلم اور دیگر اضلاع میں تمام اہم تجارتی مراکز اور مارکیٹیں کھلی رہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلتی رہی۔
آزاد کشمیر میں 22 ستمبر کی احتجاجی کال مسترد، ریاست بھر میں معمولاتِ زندگی بحال رہے

مزید خبریں
مظفرآباد۔23ستمبر (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں 22 ستمبر کے احتجاج کی کال غیر مؤثر ثابت ہوئی اور ریاست بھر میں نظامِ زندگی مکمل طور پر معمول کے مطابق رواں دواں رہا۔دارالحکومت مظفرآباد سمیت میرپور، باغ، نیلم اور دیگر اضلاع میں تمام اہم تجارتی مراکز اور مارکیٹیں کھلی رہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلتی رہی۔
سکولوں، کالجوں اور نجی و سرکاری دفاتر میں حاضری معمول کے مطابق رہی اور شہریوں نے احتجاجی کال سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے روزمرہ کی سرگرمیاں جاری رکھیں۔








