وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے پشکان میں سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے پر پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز کو سراہا ہے۔بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جوائنٹ اینٹی سمگلنگ آپریشن کے تحت کی جانے والی اس مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں شراب اور غیر قانونی ادویات سمیت ممنوعہ اشیاء کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کیا …
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بلوچستان میں سمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنانے پر نیوی اور کوسٹ گارڈ کی تعریف

مزید خبریں
نیو یارک۔23ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے پشکان میں سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے پر پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز کو سراہا ہے۔بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جوائنٹ اینٹی سمگلنگ آپریشن کے تحت کی جانے والی اس مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں شراب اور غیر قانونی ادویات سمیت ممنوعہ اشیاء کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے اس کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے سمگلنگ کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اداروں کے مابین باہمی رابطہ اور تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وزیرِ اعظم نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مستعدی اور تیاری کی تعریف کی۔








