اسلام آباد کے 147 پٹرول پمپس پر ریلیف سکیم کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے، طلال چوہدری

:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ پیٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد کے 147 پٹرول پمپس پر ریلیف سکیم کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے،

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ پیٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد کے 147 پٹرول پمپس پر ریلیف سکیم کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے،

جس سے محض ایک ہفتے کے دوران 1 لاکھ 50 ہزار موٹر سائیکل سوار اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمزور طبقات کی آسانی کے لیے متعلقہ پٹرول پمپس پر فیسلی ٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ کسی کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

مزید خبریں