پاک بحریہ اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے بلوچستان کے علاقے پیشوکان میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ انسدادِ اسمگلنگ آپریشن کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔آئی ایس پی آرکے مطابق مصدقہ اطلاعات پر کی گئی اس مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب اور غیر قانونی ادویات ضبط کر لی گئیں۔
پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈز کا مشترکہ آپریشن، منشیات و غیر قانونی ادویات برآمد
راولپنڈی۔23ستمبر (اے پی پی):پاک بحریہ اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے بلوچستان کے علاقے پیشوکان میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ انسدادِ اسمگلنگ آپریشن کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔آئی ایس پی آرکے مطابق مصدقہ اطلاعات پر کی گئی اس مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب اور غیر قانونی ادویات ضبط کر لی گئیں۔
برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی بین الادارہ جاتی رابطوں کے مؤثر ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے اور پاک بحریہ و کوسٹ گارڈز پاکستان کے سمندری و زمینی راستوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔









