وفاقی وزیر داخلہ کا آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں ’’آپریشن شعبان 2‘‘ کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں ’’آپریشن شعبان 2‘‘ کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ نے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت اور کامیاب کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان پوری قوم کا فخر ہیں اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوم اپنی افواج اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔