سعودی عرب کے قومی دن پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ ’’ایک دوجے کے دل و جان‘‘ جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے قومی دن کے پرمسرت موقع پر دونوں ممالک کے درمیان لازوال رشتے اور تاریخی اخوت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی نغمہ ’’ایک دوجے کے دل و جان‘‘ جاری کر دیا ہے۔

راولپنڈی۔ 23ستمبر (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے قومی دن کے پرمسرت موقع پر دونوں ممالک کے درمیان لازوال رشتے اور تاریخی اخوت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی نغمہ ’’ایک دوجے کے دل و جان‘‘ جاری کر دیا ہے۔

اردو اور عربی زبانوں کے دلکش امتزاج پر مبنی یہ نغمہ پاک سرزمین سے ارضِ حرم تک جڑے مضبوط برادرانہ تعلقات اور مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ نغمے کے بول اور دھن میں پاکستان اور سعودی عرب کی دیرینہ دوستی، باہمی دفاعی شراکت داری اور خطے میں امن کے مشترکہ عزم کو شاندار انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں