’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘‘پاک سعودی دفاعی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی جانب تاریخی پیش رفت

برادر اسلامی ملک سعودی عرب کا 96واں قومی دن دونوں ممالک کے دیرینہ تاریخی، مذہبی اور تزویراتی تعلقات کی تجدید کا دن ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قائم تعلق محض روایتی سفارت کاری تک محدود نہیں بلکہ یہ باہمی عقیدت، غیر متزلزل اعتماد، اخوت اور گہرے احترام پر مبنی ایک ایسا لازوال بندھن ہے جو وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترا ہے۔

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):برادر اسلامی ملک سعودی عرب کا 96واں قومی دن دونوں ممالک کے دیرینہ تاریخی، مذہبی اور تزویراتی تعلقات کی تجدید کا دن ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قائم تعلق محض روایتی سفارت کاری تک محدود نہیں بلکہ یہ باہمی عقیدت، غیر متزلزل اعتماد، اخوت اور گہرے احترام پر مبنی ایک ایسا لازوال بندھن ہے جو وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترا ہے۔

کئی دہائیوں پر محیط یہ برادرانہ رشتہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید پختہ ہو کر دفاع، علاقائی سلامتی، معیشت اور کثیر جہتی اسٹریٹجک تعاون کے ایک وسیع دائرہ کار میں ڈھل چکا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی اور آزمائشی موڑ پر بلا جھجھک ایک دوسرے کا دست و بازو بن کر باہمی یکجہتی کی اعلیٰ ترین مثالیں قائم کیں۔دفاعی شعبے میں دونوں ریاستوں کے مابین بڑھتا ہوا اشتراک اور ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘‘پاک سعودی دفاعی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی جانب ایک تاریخی اور کلیدی پیش رفت ہے۔

دونوں برادر ممالک کے مابین یہ مضبوط عسکری و دفاعی تعاون نہ صرف باہمی سلامتی کا ضامن ہے بلکہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور مشترکہ دفاع کے غیر متزلزل عزم کا واضح مظہر بھی ہے۔سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے پرمسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم برادر سعودی عوام اور سعودی قیادت کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے امن، سلامتی اور پائیدار ترقی و خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔ ارضِ پاک سے ارضِ حرم تک پھیلا یہ رشتہ دونوں قوموں کے دلوں کی دھڑکن بن کر ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔