جولائی اور اگست 2026 ء کے دوران پاکستان کو ترسیلاتِ زر کی مد میں 7.3 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 6.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً ایک ارب ڈالر زیادہ ہیں۔ ماہانہ اقتصادی جائزے کے مطابق بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ، جولائی اور اگست کے دوران 7.3 ارب ڈالر موصول

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):جولائی اور اگست 2026 ء کے دوران پاکستان کو ترسیلاتِ زر کی مد میں 7.3 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 6.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً ایک ارب ڈالر زیادہ ہیں۔ ماہانہ اقتصادی جائزے کے مطابق بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
بیرونِ ملک تقریباً 90 لاکھ اوورسیز پاکستانی سالانہ 40 ارب ڈالر سے زائد رقم وطن بھیج رہے ہیں۔ اقتصادی جائزے کے مطابق جولائی–اگست کے دوران ترسیلاتِ زر کے بڑے ذرائع میں سعودی عرب سے 873 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 750 ملین ڈالر، برطانیہ سے 564 ملین ڈالر اور امریکا سے 309 ملین ڈالر شامل ہیں۔مختلف خطوں سے آنے والی ترسیلاتِ زر پاکستان کی معیشت میں بیرونِ ملک پاکستانی برادری کے مسلسل کردار اور ملکی معیشت پر ان کے اعتماد کی عکاس ہیں۔








