وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان کے ضلع تربت میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر فورسز کے بہادر جوانوں اور افسران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں اور بے مثال بہادری پوری …
وفاقی وزیر ریلوے کا تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان کے ضلع تربت میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر فورسز کے بہادر جوانوں اور افسران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں اور بے مثال بہادری پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔
ملک کے امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جنہیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ قوم ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت شرپسند عناصر اور دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ پوری قوت، یکسوئی اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔









