ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 17 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی علاقوں اور شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1553 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے 1547 روپے کے مقابلے میں 0.42 فیصد زیادہ ہے، مذکورہ ہفتے ملک کے جنوبی علاقوں اور شہروں …
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 17 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی علاقوں اور شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1553 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے 1547 روپے کے مقابلے میں 0.42 فیصد زیادہ ہے، مذکورہ ہفتے ملک کے جنوبی علاقوں اور شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1547 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے دوران بھی 1547 روپے تھی۔
شہروں کے لحاظ سے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1508 روپے، راولپنڈی میں 1498 روپے، گوجرانوالہ میں 1600 روپے، سیالکوٹ میں 1540 روپے، لاہور میں 1600 روپے، فیصل آباد میں 1550 روپے، سرگودھا میں 1598 روپے، ملتان میں 1597 روپے، بہاولپور میں 1560 روپے، پشاور میں 1553 روپے اور بنوں میں 1480 روپے ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح جنوبی علاقوں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1470 روپے، حیدرآباد میں 1519 روپے، سکھر میں 1610 روپے، لاڑکانہ میں 1523 روپے، کوئٹہ میں 1560 روپے جبکہ خضدار میں 1600 روپے ریکارڈ کی گئی۔








