ملک کے منتخب اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا تیسرا روز جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی)کے مطابق انسداد پولیو مہم کے پہلے دو روز کے دوران تقریباً 1 کروڑ 64 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ ملک کے منتخب اضلاع میں جاری انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران 3 کروڑ 10 …
ملک کے منتخب اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری، دو روز میں ایک کروڑ 64 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے،این ای او سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):ملک کے منتخب اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا تیسرا روز جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی)کے مطابق انسداد پولیو مہم کے پہلے دو روز کے دوران تقریباً 1 کروڑ 64 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ ملک کے منتخب اضلاع میں جاری انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
این ای او سی کے مطابق مہم کے دوران 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا رہے ہیں۔صوبائی و علاقائی سطح پر پہلے دو روز کے دوران پنجاب کے منتخب اضلاع میں تقریباً 46 لاکھ 18 ہزار، سندھ میں 58 لاکھ 78 ہزار، خیبر پختونخوا میں تقریباً 43 لاکھ 22 ہزار، بلوچستان میں 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد، اسلام آباد میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد جبکہ گلگت بلتستان کے دو منتخب اضلاع میں تقریباً 83 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
این ای او سی کے حکام نے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، تاہم ویکسین کے ذریعے اس سے بچائو ممکن ہے۔ والدین اور عوام پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ پولیو ٹیم سے متعلق معلومات یا رابطے کے لیے 1166 پر کال یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔








