آپریشن ردالفتنہ 3، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف ’’آپریشن ردالفتنہ 3‘‘ کے تحت مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے تربت کے علاقے جوسک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

کوئٹہ۔23ستمبر (اے پی پی):بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف ’’آپریشن ردالفتنہ 3‘‘ کے تحت مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے تربت کے علاقے جوسک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

اس دوران ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے دیگر شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

مزید خبریں