ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس)کے مطابق جولائی تا اگست 2026 ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر 766 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات …
ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں دو ماہ کے دوران 23 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس)کے مطابق جولائی تا اگست 2026 ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر 766 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 625 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف اگست 2026 کے دوران ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات 341 ملین ڈالر رہیں جو جولائی 2026 کے دوران ریکارڈ کیے گئے 420 ملین ڈالر کے مقابلے میں 18 فیصد کم ہیں، تاہم اگست 2025 کے 317 ملین ڈالر کے مقابلے میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔دوسری جانب جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کا مجموعی درآمدی بل 12.74 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11.125 ارب ڈالر کے مقابلے میں 14.6 فیصد زیادہ ہے۔








