آپریشن ردالفتنہ 3،مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی، 9 خوارج ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے شرپسندوں نے مستونگ کی کنک وادی میں قائم سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی۔ چوکی پر تعینات اہلکاروں نے فوری اور مؤثر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے موقع …

کوئٹہ۔23ستمبر (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے شرپسندوں نے مستونگ کی کنک وادی میں قائم سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی۔ چوکی پر تعینات اہلکاروں نے فوری اور مؤثر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے موقع پر 2 دہشت گردوں کو مار گرایا۔

بعد ازاں فرار ہونے والے دہشت گردوں کا گھیراؤ اور تعاقب کرتے ہوئے مزید 7 خوارج کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے آخری دہشت گرد کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔