چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشکی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس اور رنج ہے۔ سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہید پولیس اہلکاروں محمد یاسر …

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشکی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس اور رنج ہے۔ سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہید پولیس اہلکاروں محمد یاسر اور عبدالرؤف کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کے لیے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔پولیو ٹیموں پر حملے دراصل پاکستان کے بچوں کے محفوظ مستقبل پر حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر صحت عامہ کی قومی مہم کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے کام کرنے والے ورکرز اور ان کی حفاظت پر مامور اہلکار قوم کے محسن ہیں۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم ہر صورت جاری رہنی چاہیے، بچوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ روبینہ خالد نے کہا کہ ریاست اور قوم مل کر دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں، امن دشمن عناصر کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔