محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہنگری کی ہم منصب سے ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ہنگری کی اپنی ہم منصب انیتا اربان سے ملاقات کی۔بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہنگری کی وزیر خارجہ اربان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اوردوران مدت ان …

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ہنگری کی اپنی ہم منصب انیتا اربان سے ملاقات کی۔بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہنگری کی وزیر خارجہ اربان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اوردوران مدت ان کی کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان-ہنگری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سیاسی، اقتصادی، تجارتی و سرمایہ کاری،تجارت، تعلیمی اور عوامی سطح کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔طرفین نے باہمی مشغولیت میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ دو طرفہ مشاورتی میکانزم منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں وزراء نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ چیلنجز سے نمٹنے کا واحد قابل عمل ذریعہ مکالمہ اور سفارت کاری ہے اور تمام فریقین کے اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی طرف واپس آنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔طرفین نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور علاقائی معاملات پر قریبی رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔

 

مزید خبریں