نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹریٹس سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان اور یونان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
محمد اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یونانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
نیویارک۔23ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹریٹس سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان اور یونان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یونان کے وزیر خارجہ گیراپیٹریٹس نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں کو سراہا۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور یونان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری سطح پر روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز ہو گی۔
یونان میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی قابل قدر خدمات کو بھی یونانی وزیر خارجہ نے سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے توانائی کی فراہمی میں خلل سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت کی اہمیت پر زور دیادونوں وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطحی روابط کو مسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور ایک دوسرے کو باہمی دوروں کی دعوت دی۔







