ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ’’تحقیق کو اشاعت کے لئے تیار کرنا، آئی ای ای ای کا نقطہ نظر‘‘ کے موضوع پر آن لائن ویبینار 29 ستمبر کو منعقد ہوگا

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ’’آئی ای ای ای ویبینارز سیریز 2026ء‘‘ کے سلسلہ میں ’’تحقیق کو اشاعت کے لیے تیار کرنا، آئی ای ای ای کا نقطہ نظر‘‘ کے موضوع پر آن لائن ویبینار 29 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ’’آئی ای ای ای ویبینارز سیریز 2026ء‘‘ کے سلسلہ میں ’’تحقیق کو اشاعت کے لیے تیار کرنا، آئی ای ای ای کا نقطہ نظر‘‘ کے موضوع پر آن لائن ویبینار 29 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نیشنل ڈیجیٹل لائبریری کے مطابق ویبینار دوپہر 2 بجے ہوگا، جس میں محققین اور طلبہ کو تحقیق کو معیاری اشاعت کے لیے تیار کرنے اور آئی ای ای ای ایکسپلور ڈیجیٹل لائبریری سے مؤثر استفادہ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ ویبینار میں آئی ای ای ای کے ایشیا ریجن میں کلائنٹ سروسز کے مینیجر الیکس لیو یُوپنگ بطور مقرر شرکت کریں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق آئی ای ای ای الیکٹرانک لائبریری انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور متعلقہ شعبوں کے عالمی تحقیقی مواد کے ایک بڑے ذخیرے تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ محققین اور طلبہ ویبینار میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔