ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان ڈویژن کے انتخابات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئے۔ویمن چیمبر تر جمان کے مطابق عائشہ درانی صدر، مناحل شاہ سینئر نائب صدر جبکہ رضاحت نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ نئی منتخب قیادت کے انتخاب پر کاروباری خواتین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا
ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان ڈویژن کے انتخابات مکمل، نئی قیادت منتخب

مزید خبریں
پشاور۔ 23 ستمبر (اے پی پی):ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان ڈویژن کے انتخابات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئے۔ویمن چیمبر تر جمان کے مطابق عائشہ درانی صدر، مناحل شاہ سینئر نائب صدر جبکہ رضاحت نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ نئی منتخب قیادت کے انتخاب پر کاروباری خواتین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کی بانی عنبرین خان ہوتی نے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت مردان کی کاروباری خواتین کی مؤثر نمائندگی، انہیں درپیش مسائل کے حل، خواتین کو کاروباری مواقع فراہم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کا کاروباری میدان میں فعال کردار نہ صرف ان کی معاشی خودمختاری میں معاون ثابت ہوتا ہے بلکہ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نومنتخب عہدیداران نے بھی کاروباری خواتین کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔








