وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی اور الحاج جنت شیر آفریدی کے انتقال پر تعزیت کے لئے شاہ جی گل آفریدی کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی اور الحاج جنت شیر آفریدی کے انتقال پر تعزیت کے لئے شاہ جی گل آفریدی کی رہائش گاہ آمد، مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی
پشاور۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی اور الحاج جنت شیر آفریدی کے انتقال پر تعزیت کے لئے شاہ جی گل آفریدی کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاج محمد آفریدی اور الحاج جنت شیر آفریدی کی وفات پر دلی افسوس ہوا، مرحومین کی سماجی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومین کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پُر نہیں ہو سکے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔









