وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ، نجکاری کمیشن اور حکومت پاکستان نجی شعبے کو معیشت کی قیادت کے قابل بنانے کے لیے ہر ممکن سہولت، معاونت اور تعاون فراہم کرنے میں پرعزم ہیں۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا واضح عزم ہے کہ نجی شعبے کو پاکستان کی معیشت کی قیادت کرنے کے لیے تمام …
حکومت نجی شعبے کو معیشت کی قیادت کے قابل بنانے کے لیے ہر ممکن سہولت، معاونت اور تعاون فراہم کرنے میں پرعزم ہیں، خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ، نجکاری کمیشن اور حکومت پاکستان نجی شعبے کو معیشت کی قیادت کے قابل بنانے کے لیے ہر ممکن سہولت، معاونت اور تعاون فراہم کرنے میں پرعزم ہیں۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا واضح عزم ہے کہ نجی شعبے کو پاکستان کی معیشت کی قیادت کرنے کے لیے تمام ممکنہ سہولیات اور معاونت فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا بنیادی کردار نجی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور اقتصادی ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا ہے اور اس عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔خرم شہزاد نے کہا کہ وزارت خزانہ، نجکاری کمیشن اور حکومت پاکستان مجموعی طور پر اس سمت میں کام کر رہے ہیں تاکہ نجی شعبے کو موثر انداز میں آگے بڑھنے، سرمایہ کاری کرنے اور معاشی سرگرمیوں کی قیادت کرنے کے لیے ضروری سہولیات اور معاونت فراہم کی جا سکے۔








