حکومت پاکستان کا لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت پہلے سیکرٹری جنرل کے طور پر تقرری کا اعلان
حکومت پاکستان کا لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت پہلے سیکرٹری جنرل کے طور پر تقرری کا اعلان
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعمان محمود، ہلال امتیاز (ملٹری) کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ (ایم جے ڈی اے) کے تحت پہلے سیکرٹری جنرل کے طور پر تقرری کا اعلان کر دیا ۔بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعمان محمود ریاض میں قائم کیے جا رہے اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ کی سربراہی کریں گے۔