پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 830 پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 830.43 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 72 ہزار 232.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 262 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 196 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں …

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 830.43 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 72 ہزار 232.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 262 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 196 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 773.59 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 26.45 ارب روپے رہی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 285.23 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 283 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2,160.35 پوائنٹس کے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 825 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 20.36 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ کے 150.27 ملین، ورلڈ کال ٹیلی کام کے 91.07 ملین اور تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کے 88.64 ملین حصص کا لین دین ہوا۔اشفاق ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، ایسکورٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ اور دیوان فاروق اسپننگ ملز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔