وفاقی وزیر مواصلات و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ذمہ دارانہ اور حب الوطنی کے طرز عمل کو سراہتے ہیں،ہر مسلئے کا حل بات چیت اور ڈائیلاگ میں ہی ہے۔
جماعت اسلامی کے ذمہ دارانہ اور حب الوطنی کے طرز عمل کو سراہتے ہیں، عبدالعلیم خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ذمہ دارانہ اور حب الوطنی کے طرز عمل کو سراہتے ہیں،ہر مسلئے کا حل بات چیت اور ڈائیلاگ میں ہی ہے۔
جماعت اسلامی کے لانگ مارچ مؤخر کرنے پر وفاقی وزیر مواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے اپنے ایکس پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کا حل نکالیں،موجودہ حالات میں ملک کسی احتجاج اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی بات چیت کی طرف آنا چاہئے،فتنہ و فساد کی سرگرمیوں سے ملک دشمن عناصر کو مدد ملے گی،ہر مسلئے کا آخر کار حل مذاکرات کی میز پر ہی نکلتا ہے،تحریک انصاف بھی احتجاج کی کال واپس لے اور بات چیت کی طرف آئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے محبت کرنے والا کوئی شخص توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی بات نہیں کر سکتا،خطہ جنگ کی زد میں ہے، پاکستان انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے جا رہا ہے،اس وقت ملک کو اندرونی محاذ پر اتحاد اور مضبوطی کی ضرورت ہے،ملکی امن کے خلاف کسی بھی طرح کی سرگرمی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔








