نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف سے ملاقات کی۔

نیویارک۔23ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف سے ملاقات کی۔

بدھ کو دفتر خارجہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے مفید تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر گفتگو کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے کثیر الجہتی دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم اور باہمی حمایت کا اعادہ کیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

مزید خبریں