آل پاکستان بیڈشیٹ اینڈاپ ہولسٹری مینوفیکچررزایسوسی ایشن (APBUMA)کے سالانہ انتخابات برائے سال28۔2026 میں خواجہ محمد قاسم بلامقابلہ مرکزی چیئرمین منتخب ہو گئے
فیصل آباد،خواجہ محمد قاسم آل پاکستان بیڈشیٹ اینڈاپ ہولسٹری مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے بلامقابلہ مرکزی چیئرمین منتخب
فیصل آباد۔ 23 ستمبر (اے پی پی):آل پاکستان بیڈشیٹ اینڈاپ ہولسٹری مینوفیکچررزایسوسی ایشن (APBUMA)کے سالانہ انتخابات برائے سال28۔2026 میں خواجہ محمد قاسم بلامقابلہ مرکزی چیئرمین منتخب ہو گئے ۔اس موقع پر نو منتخب چیئر مین خواجہ محمد قا سم نے ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممبران کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان بیڈشیٹ اینڈاپ ہولسٹری مینوفیکچررزایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور ان کی کوشش ہو گی کہ ایسوسی ایشن ممبران کو درپیش مسائل کے حل کے لئے متعلقہ فورم پر بھر پور طریقے سے اپنا موقف پیش کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے کے لئے اراکین ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران کو بھر پور رہنمائی اور مدد فرہم کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے موجودہ چیئرمین عمران محمود شیخ نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب چیئرمین اور ساتھی عہدیداران کی مشترکہ کاوشوں سے ایسوسی ایشن کو ایک موثر شناخت حاصل ہوگی۔ نتائج کا باضابطہ اعلان30ستمبر کو سالانہ جنرل اجلاس میں کیا جائے گا۔نو منتخب عہدیداران یکم اکتوبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔









