زونگ نے اپنے کسٹمر سروس سینٹرز میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی اشاروں کی زبان کی سہولت متعارف کرا دی
زونگ نے سماعت سے محروم اور کم سماعت والے صارفین کے لئےاشاروں کی زبان کی سہولت متعارف کرا دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):زونگ نے اپنے کسٹمر سروس سینٹرز میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی اشاروں کی زبان کی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کا مقصد سماعت سے محروم اور کم سماعت والے صارفین کو آسان سروس فراہم کرنا ہے۔یہ سہولت زونگ کی ملکیتی ٹیکنالوجی سِلا کے ذریعے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے کسٹمر سروس سینٹرز میں فراہم کی گئی ہے۔
اس کے ذریعے اشاروں کی زبان استعمال کرنے والے صارفین سم، بلنگ اور اکاؤنٹ سے متعلق خدمات کے حصول میں براہ راست معاونت حاصل کر سکیں گے۔سہولت کا افتتاح بدھ کو اسلام آباد میں زونگ کے کسٹمر سروس سینٹر میں بین الاقوامی یومِ اشاروں کی زبان کے موقع پر کیا گیا۔ تقریب میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، جی ایس ایم اے، زونگ اور کنیکٹ ہئیر کے نمائندوں نے شرکت کی۔








