کراچی پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کریمنلز گرفتار،اسلحہ ونقدی برآمد

کراچی پولیس نے سٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر کے اسلحہ و نقدی برآمد کر لیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق قائد آباد پولیس نے مولا مدد قبرستان و اسٹار گرائونڈ لانڈھی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے2 مبینہ سٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد ریوالور 32بور بمعہ ایمونیشن ، ایک عدد لوڈ میگزین بمعہ 2رائونڈزاور نقدی برآمدکرلی

کراچی۔ 23 ستمبر (اے پی پی):کراچی پولیس نے سٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر کے اسلحہ و نقدی برآمد کر لیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق قائد آباد پولیس نے مولا مدد قبرستان و اسٹار گرائونڈ لانڈھی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ سٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد ریوالور 32بور بمعہ ایمونیشن ، ایک عدد لوڈ میگزین بمعہ 2 رائونڈز اور نقدی برآمدکرلی۔گرفتار ملزمان میں جنید ولد عزیزالرحمن اور رضوان ولد جہانزیب شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔