بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 19 دہشت گرد جہنم واصل، وزیر داخلہ محسن نقوی کا فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی جرات اور اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں اور صوبے میں امن دشمنوں کے …

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی جرات اور اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں اور صوبے میں امن دشمنوں کے خلاف پوری قوت سے آپریشنز جاری رہیں گے۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے علاقوں شعبان، کوئٹہ ویسٹ اور کیچ میں فتنہ الہندوستان و فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 19 دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔انھوں نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت صوبیدار محمد جمیل کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ صوبیدار محمد جمیل نے وطن عزیز پر جان نثار کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایا اور قوم کے پرامن کل کے لیے اپنا آج قربان کر کے شجاعت کی لازوال مثال قائم کی ہے۔

مزید خبریں