ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خا ن کا سول ویٹرنری ہسپتال کھرڑیانوالا اور سول ویٹرنری ہسپتال چک جھمرہ کا دورہ

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال کھرڑیانوالا تحصیل جڑانوالہ، سول ویٹرنری ہسپتال189 رب اور سول ویٹرنری ہسپتال چک جھمرہ کا دورہ کیا

فیصل آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال کھرڑیانوالا تحصیل جڑانوالہ، سول ویٹرنری ہسپتال189 رب اور سول ویٹرنری ہسپتال چک جھمرہ کا دورہ کیا۔انہوں نے سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، الٹرا سونوگرافی کی سہولت، سیمن سٹاک اور مصنوعی نسل کشی (AI) کے ریکارڈ،جاری ویکسینیشن مہم، کولڈ چین کے انتظامات، ویٹرنری سروسز کی فراہمی اورSPMS-9211 پر مستند ڈیٹا کی بروقت اپ لوڈنگ کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر حیدر علی خان نے ہدایت کی کہ متعلقہ عملہ مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد، ریکارڈ کی درستگی اور ڈیٹا کی شفافیت کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کو بروقت، معیاری اور آسان رسائی پر مبنی ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے اور فیلڈ میں مؤثر سروس ڈیلیوری یقینی بنائی جائے۔