وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی

وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے اور شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ کی اجازت نہیں ہے۔

بدھ کوضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پرپابندی عائد ہے،خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین سال قید کی سزا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

مزید خبریں