آغا خان یونیورسٹی نے اپنی ڈیجیٹل سہولیات کو مزید بہتر بناتے ہوئے نئی ویب سائٹس متعارف کرا دی ہیں جس کا مقصد صارفین کو معلومات اور مختلف خدمات تک تیز، آسان اور بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔
آغا خان یونیورسٹی نے ڈیجیٹل سہولیات کو بہتر بناتے ہوئے نئی ویب سائٹس متعارف کرا دیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):آغا خان یونیورسٹی نے اپنی ڈیجیٹل سہولیات کو مزید بہتر بناتے ہوئے نئی ویب سائٹس متعارف کرا دی ہیں جس کا مقصد صارفین کو معلومات اور مختلف خدمات تک تیز، آسان اور بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق نئی ویب سائٹس میں تلاش اور رہنمائی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے جبکہ موبائل فون پر استعمال کے لئے بھی سہولت کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ معلومات اور مختلف خدمات تک رسائی کو مزید آسان اور مربوط بنایا گیا ہے۔ نئی ویب سائٹس میں آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نیروبی اور آغا خان یونیورسٹی ہسپتال پاکستان کی ویب سائٹس شامل ہیں۔ آغا خان یونیورسٹی نے کہا ہے کہ نئی ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے صارفین کو زیادہ تیز، جدید اور آسان آن لائن تجربہ فراہم کیا جائے گا۔








