بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام فیصل مسجد اسلامی مرکز کے شعبہ تحفیظ القرآن کے تعاون سے حافظ محمد وہاج عباسی کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جنہوں نے صرف 19 ماہ میں حفظ قرآن کریم مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا
فیصل مسجد اسلامی مرکز کے شعبہ تحفیظ القرآن کے تعاون سے حافظ محمد وہاج عباسی کے اعزاز میں تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام فیصل مسجد اسلامی مرکز کے شعبہ تحفیظ القرآن کے تعاون سے حافظ محمد وہاج عباسی کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جنہوں نے صرف 19 ماہ میں حفظ قرآن کریم مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ تقریب کی صدارت دعوۃ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس نے کی جبکہ حافظ محمد وہاج عباسی کے والد، دعوۃ اکیڈمی کے اساتذہ اور شعبہ تحفیظ القرآن کے طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس نے حافظ محمد وہاج عباسی کو حفظ قرآن کریم مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم حفظ کرنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم اعزاز اور خصوصی نعمت ہے۔ انہوں نے حافظ کی محنت، لگن اور والدین و اساتذہ کی رہنمائی و تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حفظ قرآن مکمل کرنے کے بعد اسے پوری زندگی محفوظ رکھنے، قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اس کے ساتھ مضبوط اور مستقل تعلق برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں ضروری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے فیصل مسجد اسلامی مرکز کے انچارج ڈاکٹر قاری ضیاء الرحمن، قاری محمد نعمان اور قاری وقاص کی خدمات کو بھی سراہا۔ تقریب کے اختتام پر حافظ محمد وہاج عباسی، ان کے والدین، اساتذہ اور تمام شرکا کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ حافظ کے والدین کو قرآن کریم کا نسخہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔








