پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کہا ہے کہ اسلام آباد نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں کی امید نہیں چھوڑی۔

اقوام متحدھ۔24ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کہا ہے کہ اسلام آباد نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں کی امید نہیں چھوڑی۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کا حوالہ دیا، جس پر ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی دستخط کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک ایران اور امریکہ کے درمیان ایک مخلص اور دیانتدار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت پر تینوں رہنماؤں نے دستخط کیے تھے۔وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ معاہدے پر دستخط کے بعد ہونے والی پیش رفت نے غیر متوقع رخ اختیار کیا، تاہم انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس معاملے پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مکمل طور پر اس معاملے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

ہم نے امید نہیں چھوڑی۔ ہم مکمل طور پر پرعزم ہیں کہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مزید کوششیں کریں گے اور پیش رفت حاصل کریں گے۔ایران اور امریکہ کے درمیان ایک اور ملاقات کی منصوبہ بندی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا عمل جاری ہے، جبکہ خطے میں امن کے حصول کے لیے دوست اور برادر ممالک بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں