وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 15 سال سے التوا کا شکار اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ بالآخر تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے اور حکومت نے آئندہ ماہ اس کا باضابطہ افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ماڈل جیل منصوبے پر …
وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس،اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کے باقی ماندہ تعمیراتی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 15 سال سے التوا کا شکار اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ بالآخر تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے اور حکومت نے آئندہ ماہ اس کا باضابطہ افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ماڈل جیل منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں، باقی ماندہ تعمیراتی و انتظامی امور اور افتتاح سے متعلق تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام بقایا کام جلد از جلد نمٹائے جائیں تاکہ اگلے ماہ اس کا باقاعدہ افتتاح ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیڑھ دہائی سے تاخیر کا شکار اس اہم منصوبے کی تکمیل میں اب مزید تاخیر کی ہرگز کوئی گنجائش نہیں۔ وفاقی وزیر نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے مزید مؤثر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ افتتاح سے قبل تعمیراتی اور انتظامی امور سمیت تمام لوازمات ہر صورت مکمل کیے جائیں اور کسی بھی سطح پر غیر ضروری سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ وہ ماڈل جیل منصوبے کی تکمیل کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر خود سائٹ کا دورہ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام متعلقہ محکموں کے باہمی تعاون سے پراجیکٹ کو مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے گا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس، ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سمیت دیگر اعلیٰ سول و پولیس افسران نے شرکت کی۔








