ترک صدر کی جانب سے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرنا قابلِ تحسین ہے، حریت قیادت کا مشترکہ بیان

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان کےکنوینر غلام محمد صفی اور جملہ حریت قیادت نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حریت آفس سے جاری مشترکہ بیان میں حریت قیادت نے کہا کہ …

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان کےکنوینر غلام محمد صفی اور جملہ حریت قیادت نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حریت آفس سے جاری مشترکہ بیان میں حریت قیادت نے کہا کہ ترک صدر اردوان کی جانب سے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرنا قابلِ تحسین ہے۔ ترکیہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مسلسل حمایت کشمیری عوام کے لیے عزم، حوصلے اور امید کا باعث ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام ترک صدر اور عوامِ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے عالمی برادری کے سامنے کشمیری عوام کی حالتِ زار کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی قبضے اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھی مذمت کی۔حریت قیادت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ اور حل طلب تنازع ہے، جس کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے۔

عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔

مزید خبریں