بھارتی ریاست منی پور میں نسلی کشیدگی اور بدامنی برقرار، مودی حکومت پر کڑی تنقید جاری ہے،دی وائر

بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات اور بدامنی کا سلسلہ تھم نہ سکا جہاں مودی حکومت ریاست میں امن و امان بحال کرنے میں مسلسل ناکام دکھائی دے رہی ہے۔بھارتی جریدے ’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا ۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا …

نئی دہلی۔24ستمبر (اے پی پی):بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات اور بدامنی کا سلسلہ تھم نہ سکا جہاں مودی حکومت ریاست میں امن و امان بحال کرنے میں مسلسل ناکام دکھائی دے رہی ہے۔بھارتی جریدے ’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا ۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو انتظامیہ کی امن قائم کرنے میں مکمل بے بسی کا واضح ثبوت ہے۔

جریدے کے مطابق منی پور میں جاری بدامنی پر وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلسل خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دی وائر نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ریاست میں شروع ہونے والے نسلی فسادات کے دوران اب تک 731 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 43 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو کر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب، بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق ریاست کی صورتحال عملی طور پر بھارتی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہے اور وہاں خانہ جنگی کے ساتھ ساتھ آزادی کی تحریکیں بھی منظم ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں