موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر12.91فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے موبائل فونز کی درآمدات پرجاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 47.035 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.91 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے پہلے …
موبائل فونز کی درآمدات میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر12.91فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے موبائل فونز کی درآمدات پرجاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 47.035 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.91 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 41.657 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق اگست 2026 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 20.653 ملین ڈالر رہا، جو جولائی 2026 میں 26.325 ملین ڈالر اور اگست 2025 میں 22.042 ملین ڈالر تھا۔ اس طرح اگست میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران موبائل فونز کا مجموعی درآمدی بل 319.69 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ٹیلی کام گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 411.63 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 363.33 ملین ڈالر تھا۔








