نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر مالدیپ کی وزیر خارجہ اریتوشام آدم سے ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مالدیپ کی وزیر خارجہ اریتوشام آدم سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
نیویارک۔24ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر مالدیپ کی وزیر خارجہ اریتوشام آدم سے ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
فریقین نے اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط کی اہمیت پر اتفاق کیا اور تجارت، روابط، اقتصادی تعلقات، کاروبار سے کاروبار روابط، تعلیم و تحقیق اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور مالدیپ کی وزیر خارجہ نےاقوام متحدہ، او آئی سی اور سارک سمیت کثیرالجہتی سطح پر مزید تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مالدیپ کی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔








