وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فضائی اور ڈرون کارروائیوں کے ذریعے افغان طالبان حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں 10 مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا جن میں ڈرونز کی لانچنگ اور ذخیرہ کرنے کے مقامات بھی شامل تھے۔
افغان طالبان حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں 10 مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا، عطاء اللہ تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فضائی اور ڈرون کارروائیوں کے ذریعے افغان طالبان حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں 10 مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا جن میں ڈرونز کی لانچنگ اور ذخیرہ کرنے کے مقامات بھی شامل تھے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے آپریشن غضب للحق کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایک وڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں افغان طالبان حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں پکتیکا، خوست اور قندھار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون انفراسٹرکچر کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ اہداف پاکستان کے اندر نہتے شہریوں کے خلاف دہشت گرد حملوں اور 23 ستمبر کو افغان طالبان حکومت کی جانب سے ڈرون کے ذریعے حالیہ ناکام در اندازی کی کارروائی سے منسلک تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد پراکسیز کی جانب سے بیرونی سرپرستی، پناہ اور معاونت کے ذریعے لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع اور اپنے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جاری رکھے گا۔








