فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور …

راولپنڈی۔24ستمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کے لئے ان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور پائیدار بنانے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لئے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔