راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں اقلیتی طالبات کو پاکستان مائنارٹیز ویلفیئر فنڈ سکالرشپ برائے مالی سال 2026-27 اور دیگر تعلیمی معاونت کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی و رہنمائی سیشن کا انعقاد کیا گیا
راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں اقلیتی طالبات کے لیے سکالرشپ آگاہی سیشن، تعلیمی معاونت کے مواقع سے آگاہی فراہم کی گئی

مزید خبریں
راولپنڈی۔24ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں اقلیتی طالبات کو پاکستان مائنارٹیز ویلفیئر فنڈ سکالرشپ برائے مالی سال 2026-27 اور دیگر تعلیمی معاونت کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی و رہنمائی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان کے تحت فراہم کیے جانے والے وظائف کے لیے اہلیت کے معیار، درخواست جمع کروانے کے طریقہ کار، مطلوبہ دستاویزات اور درخواست کے مختلف مراحل کے بارے میں طالبات کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان بیت المال کی جانب سے دستیاب مالی معاونت اور اقلیتی طالبات کے لیے دیگر معاونتی مواقع سے بھی آگاہ کیا گیا۔گورنر پنجاب کے کوآرڈینیٹر برائے اقلیتی امور اور مائنارٹی مساک سنٹر کے نمائندگان نے سیشن میں شرکت کی اور اقلیتی شہریوں کے لیے دستیاب سہولیات، معاون خدمات اور حقوق و تحفظ سے متعلق معلومات فراہم کیں۔وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے اس موقع پر کہا کہ طالبات کی فلاح و بہبود اور انہیں مساوی تعلیمی مواقع کی فراہمی یونیورسٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ضرورت مند طالبات کے لیے مزید اسکالرشپ اور معاونت کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنا کر طالبات اور سابق طالبات کے لیے انٹرن شپ، عملی تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں، جس سے طالبات کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد عملی میدان میں بہتر انداز میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔







