آئیسکو نے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام اباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس، محدود فیڈرز پر (کل) جمعہ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):اسلام اباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس، محدود فیڈرز پر (کل) جمعہ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریجن بھر میں جنرل پبلک کے لیے جاری ترقیاتی پراجیکٹس، نئے فلائی اوور ، انڈر پاس، نئے 11KV فیڈر ز کی تعمیر ، سڑکوں کی مزید توسیع وغیرہ کے سلسلے میں آئیسکو کو بجلی کے پول اور دیگر تنصیبات کی شفٹنگ کے لئے محدود دورانیے کا عارضی شٹ ڈاؤن شیڈول جاری کر دیا۔ 25ستمبر 2026 کو اسلام آباد سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک، پنجاب ہائوس ، بری امام ، پیر سوہاوہ ، سید پور، اسلام آباد کلب- 1، اسلام آبادکلب – 2،محفوظ شہید / شہزاد ٹائون ، فلٹریشن پلانٹ، پنڈوریاں سکیم – 2، آرچرڈ سکیم ، سی ڈی اے پمپ، فیڈرزاور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آئے گا۔ شٹ ڈائون کا خالصتاََ مقصد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہے ۔ صارفین کی سہولت کے لیے عارضی بجلی شٹ ڈائون شیڈول آئیسکو کی آفیشل ویب سائٹ www.iesco.com.pk آئیسکو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک (IESCO Updates)، ٹویٹر / Xاکائو نٹ ( IESCO Official Pk )پر بھی دستیاب ہیں۔مزید معلومات کے لیے صارفین آئیسکو ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کر سکتے ہیں۔