آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام تین روزہ ’’پاکستان میوزک فیسٹیول 2026‘‘ کا آغاز جمعہ 25 ستمبر کو جون ایلیا لان میں افتتاحی تقریب سے ہوگا۔
آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ ’’پاکستان میوزک فیسٹیول 2026 ‘‘کا آغاز 25 ستمبر کو ہوگا

مزید خبریں
کراچی۔ 24 ستمبر (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام تین روزہ ’’پاکستان میوزک فیسٹیول 2026‘‘ کا آغاز جمعہ 25 ستمبر کو جون ایلیا لان میں افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ افتتاحی تقریب شام 7:30 بجے منعقد کی جائے گی، جس میں پاکستان آئیڈیل کے پلیٹ فارم سے سامنے آنے والے معروف گلوکاروں سمیت ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان میوزک فیسٹیول میں معروف گلوکار غلام عباس خان، محمود علی خان، راشد علی حیدری، اخلاق بشیر، نعمان خان، انتظار حسین، ممتاز سبزل، کامران سگو، عمران نشاد، شہباز علی، حرا قیصر، کاشیہ کیف، نائلہ سلیم، سونیا خان اور ایشا ادیوال پرفارم کریں گے۔ تین روزہ پاکستان میوزک فیسٹیول 2026 میں موسیقی کی مختلف اصناف اور رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا،فیسٹیول 27ستمبر 2026تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا ۔ دوسری جانب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے SOVAPA تھیٹر سیریز کے تحت معروف چلی-امریکی مصنف، ڈرامہ نگار اور مضمون نگار ایریل ڈورف مین (Ariel Dorfman) کا معروف نفسیاتی تھرلر ڈرامہ ‘‘Death and the Maiden’’ شام 7:30 بجے اسٹوڈیو II، تیسری منزل، احمد شاہ بلڈنگ، پیش کیا جائے گا۔ یہ SOVAPA سیریز کا نواں تھیٹر ہے، جس میں انسانی نفسیات، ماضی کے صدمات، خوف، یادداشت اور سچ کی تلاش جیسے موضوعات کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جائے گا۔








