ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان، اوربا لا ئی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان، اوربا لا ئی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کے بیشتر علاقوں پر بری ہوائیں موجود ہیں۔ مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ ملک کے شمال مغربی علاقوں پر موجود ہے جبکہ آج رات سے اس کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہا تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، اسلام آباد ، پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں دیر( بالائی) 23، پشاور (سٹی) 2، پنجاب میں مری 11، نارووال 08،حافظ آباد 02، سیالکوٹ (سٹی02، ایئرپورٹ 01)، اسلام آباد (سٹی) 01 جبکہ کشمیر میں کوٹلی میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔