کامسیٹس یونیورسٹی میں چار روزہ اے این ایس او-کامسیٹس بین الاقوامی کانفرنس تیسرے روز بھی جاری
کامسیٹس یونیورسٹی میں چار روزہ اے این ایس او-کامسیٹس بین الاقوامی کانفرنس تیسرے روز بھی جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے پانی کے انتظام، سلامتی اور تحفظ کے موضوع پر جاری چار روزہ اے این ایس او-کامسیٹس بین الاقوامی کانفرنس جمعرات کو تیسرے روز بھی جاری رہی ،جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں، محققین اور ماہرین نے پانی کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لئے جدید سائنسی و تکنیکی حل پر تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس کا مقصد مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پانی کے انتظام، پانی کی سلامتی اور تحفظ سے متعلق عالمی و علاقائی چیلنجز کے حل کے لئے تحقیق، علمی تبادلے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
کانفرنس میں مختلف سائنسی سیشنز کے دوران ماہرین نے پانی کے وسائل کی نگرانی، بہتر انتظام، پیشگی خطرات کی نشاندہی اور پائیدار آبی نظام کی تشکیل میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر اپنے تحقیقی نتائج اور تجربات پیش کئے۔ چار روزہ کانفرنس اے این ایس او اور کامسیٹس کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے جبکہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اس کی میزبانی کر رہی ہے۔ کانفرنس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے تحقیقی و سائنسی اداروں کے ماہرین شریک ہیں۔








