آئیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 7246 کو62کروڑ سے زائد کے جرمانے ،3330 گرفتار
آئیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 7246 کو62کروڑ سے زائد کے جرمانے ،3330 گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پرستمبر2023سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 7246 کو62کروڑ سے زائد کے جرمانے جبکہ 3330 کو گرفتار کیا گیا۔ جمعرات کو جاری بیان میں چیف ایگزیکٹو آئیسکو چوہدری خالد محمو د نےبتایا کہ آئیسکو روایتی چیکنگ کے ساتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بجلی چوری پر قابو پانے میں خاطر خواہ کامیاب رہی ہے اور اس کی مثال راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ سرکلز اور ریجن بھر میں انڈسٹری ٹیرف کے حامل کنکشنز پر اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب اور لاسز والے فیڈرز اور ٹرانسفارمرز پر اسکینگ میٹرز کی تنصیب ہے۔
انہوں نے کہا کے بجلی چور کا بوجھ عام صارفین، اداروں اور ملک کی معیشت پر پڑتا ہے۔ آئیسکو چیف نے کہاکہ ماہ ستمبر2026میں دوران چیکنگ91بجلی چور پکڑے گئے جنہیں 85لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے91ایف آئی آرکے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانے میں دے دی گئی اور متعدد بجلی کے کنکشنز منقطع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بجلی چوروں کو واضح پیغام دیا کہ وہ بجلی چوری چھوڑ دیں ورنہ قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے صارفین کو بجلی چوری کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر118پر کرنے کی ہدایات دیں۔








